چھوٹا کنبہ خوشحال گھرانہ کے متعلق شعور بیدار کرنا ہو گا :ڈاکٹر بابر

 چھوٹا کنبہ خوشحال گھرانہ کے متعلق  شعور بیدار کرنا ہو گا :ڈاکٹر بابر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کا شمار زیادہ آبادی والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہوتا ہے اور اس کی آبادی کی شرح نمو 2.5فیصد ہے اگر یہی صورت حال قائم رہی تو 2050ء میں پاکستان کی آبادی دوگنا ہو جائے گی۔۔۔

جس سے وسائل، خوراک اور دیگر مسائل سنگین ہو جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ دیہی عمرانیات اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے کیا۔ سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے ڈین سوشل سائنسز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر بابر شہباز نے کہا کہ آبادی کے طوفان سے نبردآزما ہونے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر چھوٹا کنبہ خوشحال گھرانہ کے متعلق شعور بیدار کرنا ہو گا تاکہ چھوٹے خاندان سے آبادی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ چین، جاپان، انڈیا اگرچہ بڑی آبادی کے ممالک ہیں لیکن ادھر عوام کو تربیت یافتہ بنا کر ترقی کی نئی راہیں ممکن بنائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت ہی ترقی کے ضامن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں