کامرس کی تعلیم کا حصول اور فروغ وقت کی ناگزیر ضرورت ہے ، پروفیسر محمد صادق

 کامرس کی تعلیم کا حصول اور  فروغ وقت کی ناگزیر  ضرورت ہے ، پروفیسر محمد صادق

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا)پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس ساہیوال پروفیسر محمد صادق نے کہا ہے کہ جدید بنکاری اور تجارت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کامرس کی تعلیم کا حصول اور فروغ وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔۔۔

 طلبا کامرس کی تعلیم حاصل کر کے بروقت باروزگار ہو سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی کام پارٹ ون کی داخلہ مہم کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وہ طلبا جو پڑھنا چاہتے اور وہ سرکاری فیس بھی ادا نہیں کرسکتے ان کی فیس، وردی اور کتابوں کی فراہمی کا بندوبست بھی ادارہ کی طرف سے کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں