کم از کم اجرت 37 ہزار ،صنعتی تنظیمیں دو دھڑوں میں تقسیم

کم از کم اجرت 37 ہزار ،صنعتی تنظیمیں دو دھڑوں میں تقسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت کی اعلان کردہ مزدور کی کم از کم اجرت 37 ہزار کرنے پر عملدرآمد کے معاملے پر صنعتی تنظیمیں دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئیں۔

 سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کے بیشتر صنعتکاروں نے موجودہ حالات میں فیصلے پر عمل ناممکن قرار دیدیا۔ لاکھوں مزدوروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بجٹ 2024 تا 25 میں مزدور کی کم از کم اجرت 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا تاہم صنعتی شہر فیصل آباد میں ایس ایم ای سیکٹر تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگیا ہے ۔ جن میں سے ایک طبقے کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسے حالات پیدا کردیئے گئے ہیں کہ مالکان صرف مزدوروں کے روزگار کی خاطر کام چلا رہے ہیں۔ اجرت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں مگر اس کے لیے مالی طور پر گنجائش نکلتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں