ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا چک جھمرہ میں کیٹل فیڈ مل کا دورہ

ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا چک جھمرہ میں کیٹل فیڈ مل کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے تحصیل چک جھمرہ میں کیٹل فیڈ مل کا اچانک دورہ کیا اور پنجاب اینیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپاؤنڈ فیڈ ایکٹ 2016ء کے نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔

انہوں نے فیڈ مل کے مختلف سیکشنز میں لیبارٹری سہولیات، فیڈ مل آپریشنل میکانزم، سٹوریج کپیسٹی اور سٹوریج طریقہ کار بھی دیکھا ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے فیڈ مل مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ فیڈ ایکٹ 2016ء کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے جانوروں کے لئے معیاری اور بہترین خوراک تیار کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں