محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیموں کا مختلف مقامات پرایکشن

محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیموں کا مختلف مقامات پرایکشن

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیموں نے چک 66ج ب میں سائزنگ یونٹ کے بوائلر کو سیل اور پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔۔۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا کی زیر نگرانی ٹیموں نے دوران انسپکشن کارروائی کی۔علاوہ ازیں چک 7 ج ب میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے پر بھٹہ کا آپریشنل ورک رکواکر مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا اسی طرح سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں سائزنگ کے سیل بوائلر کو ازخود ڈی سیل کرنے پر مقدمہ درج اور بوائلر کو دوبارہ سیل کرادیا تحفظ ماحول کی ٹیم نے سرگودھا روڈ پر بھٹہ کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے پر بند اور مالک کو سموگ رولز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جبکہ قائم سائیں روڈپر پنچ پلی سٹاپ کے قریب سائزنگ یونٹ کے مالک کو بوائلر ازخود ڈی سیل کرنے پر دو لاکھ روپے جرمانہ اور مقدمہ بھی درج کرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں