غیر قانونی تعمیر گھروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

غیر قانونی تعمیر گھروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )غیر قانونی تعمیر گھروں اور ان کے مالکان کیخلاف عاشورہ کے بعد کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ ،کارپوریشن حکام نے اقدامات شروع کر دیئے ذرائع کے مطابق کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نے بلڈنگ انسپکٹروں کو ہدایت جاری کی ہے۔۔۔

 کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کا سروے کرکے ایسے مکانات جن کے باہر غیر قانونی ریمپ ، تھڑے اور گیراج وغیرہ تعمیر کیے گئے ہیں ان کو پہلے مرحلے میں نوٹسز جاری کریں کہ وہ از خود غیر قانونی تعمیرات ختم کر دیں۔بصورت دیگر عاشورہ کے بعد ایم سی کا عملہ نہ صرف گرادے گا بلکہ مالک کو تین سال قید و ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوسکتا ہے ،ایسے خالی پلاٹس جو کوڑا کرکٹ کیلئے استعمال ہو رہے ہیں ان کے مالکان کو بھی نوٹسز جاری کیے جائیں گے کہ وہ اپنے پلاٹوں کی چار دیواری کروالیں بصورت دیگر ان کی رجسڑیاں منسوخ کر دی جائیں گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں