یونیورسٹی آف سرگودھا کا داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا نے خزاں سمسٹر2024ء کیلئے مختلف اکڈیمک پروگرامز کے۔
داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا۔ 8فیکلٹیزاور47شعبہ جات کے 183ڈگری پروگرامز میں آن لائن داخلہ جات کی تاریخ میں توسیع کی ہے ، نئے شیڈول کے مطابق انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ22جولائی رات 12بجے تک ہے ۔ دستی درخواستیں قابلِ قبول نہ ہوں گی جبکہ کوائف کی درستگی کیلئے ماسٹر لسٹ29،30جولائی کو آویزاں کی جائے گی ۔