جنوبی بازار جوہرآباد میں بجلی کے کھمبے حادثات کا سبب بننے لگے
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)جنوبی بازار جوہرآباد میں سڑک کے وسط میں لگے ہوئے بجلی کے کھمبے آئے روز حادثات کا سبب بننے لگے ، ملحقہ دکانوں کے مالکان اور شہری پریشان، موٹر سائیکلوں، رکشوں ،کاروں اور دیگر گاڑیوں کے ٹکرانے سے کھمبوں کے نچلے حصے ٹوٹنے کے قریب ہیں۔۔
کسی بھی لمحہ کوئی سنگین حادثہ رونما ہو سکتا ہے ، مقامی تاجروں اور شہریوں کے مطابق رسوں قبل بازار کی توسیع کے دوران جب سڑک کو کشادہ کیا گیا تھا تو بجلی کے یہ کھمبے سڑک کے وسط میں آ گئے تھے انہیں وہاں سے ہٹا کر سڑک کے کناروں پر نصب کرنے کی زحمت نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے یہ پولز انسانی زندکیوں کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ،انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فیسکوحکام کو ان خطرناک پولز کی منتقلی کا پابند بنایا جائے ۔