فنی تعلیم کا فروغ وقت کا تقاضہ ہے :ملک محمد آصف بھا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ فنی تعلیم کا فروغ وقت کا تقاضہ ہے ۔۔
ہنرمندی کا یہ راستہ ہی انہیں خوشحالی کی منزل تک پہنچا دے گا اور ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات ملے گی ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ ہماری جماعت مسلم لیگ(ن) نے اپنے گزشتہ دور اقتدار میں خوشاب کے ضلعی صدر مقام جوہر آباد کو طلبہ و طالبات کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبار قومی و علاقائی سطح پرفنی تعلیم کے دو بڑے اداروں کا تحفہ دیا ان دونوں اداروں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جو ہر آباد اور گورنمنٹ ٹیکینکل ٹریننگ انسٹی برائے خواتین جوہر آباد کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات قومی و علاقائی سطح پر بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نسل نوکوٹیکنیکل تعلیم سے روشناس کرکے انکو روشن مستقبل کی ضمانت دی جا سکتی ہے ، اس لئے حکومت کی جانب سے قوم کو ہنر بند بنانے کیلئے نت نئے پروگرام متعارف کرائے جا رہے ۔