یوم آزادی پر موٹر سائیکلوں کی خصوصی تیاری ، ون ویلنگ کی مشقیں ، شہری پریشان

یوم آزادی پر موٹر سائیکلوں کی خصوصی تیاری ، ون ویلنگ کی مشقیں ، شہری پریشان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یوم آزادی کی آمد کیساتھ ہی موٹر سائیکل کے سائلنسر نکالنے کے علاوہ ایک ایسا طریقہ کار عام ہو رہا ہے۔۔۔

جس میں چلتے موٹرسائیکل سے گولی چلنے کی آواز آتی ہے ،نوجوانوں کی اکثریت موٹرسائیکلوں کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ اس میں یہ تکنیک استعمال کر رہی ہے چلتے موٹرسائیکل پر چابی گھماتے ہی فضا میں ٹھا ہ ٹھا ہ آوازیں آتی ہیں جس کے باعث شہری پریشان ہو کر رہ گئے ہیں،اسی طرح سٹینڈ کو سڑک پر رگڑنے سے چنگاریاں پیدا ہوتی ہیں جبکہ ون ویلنگ کی مشقیں بھی عام ہو رہی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے منچلے نوجوانوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ون ویلنگ کرنیوالوں کا ٹھکانہ حوالات ہوگا۔ اس کے علاوہ گلی گلی پابندی کے باوجود باجے بھی فروخت ہو رہے ہیں جو بڑے اور بچے سب آ زادی کی خوشی میں بچاتے ہیں ، سکولوں اور سر کاری اداروں مین بھی جشن آ زادی کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا انعقاد کر نے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس مو قع پر پر چم کشائی بھی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں