میانوالی میں کسان کارڈ کی تقسیم کے لئے افتتاحی تقریب

 میانوالی میں کسان کارڈ کی تقسیم کے لئے افتتاحی تقریب

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام ضلع میانوالی میں کسان کارڈ کی تقسیم کے سلسلہ میں افتتاحی تقریب محکمہ زراعت کے ٹریننگ ہال میں منعقد ہوئی۔

 کنونیئر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی و سابق صوبائی وزیر آبپاشی امانت اﷲ خان شادی خیل اور چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی ملک فیروز جوئیہ نے فیتہ کاٹ کر کسان کارڈ کی تقسم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ،ڈپٹی دائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک غلام حرُ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل فاروق اعظم کے علاوہ محکمہ زراعت توسیع کے افسران اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنوئینر ڈی سی سی امانت اﷲ خان شادی خیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے کسان کارڈ کا اجراء ایک انقلابی اقدام ہے ۔انھوں نے کہا کہ اگر ہمارا کسان مضبوط ہو گا تو ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔ ملک فیروز جوئیہ نے کہا کہ کسان کارڈ چھوٹے زمیندار کیلئے بڑا تحفہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ گندم کی بیجائی کا سیزن شروع ہونے والہ ہے زمیندار حضرات کسان کارڈ کا استعمال کرکے کھادیں اور بیج مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ کسانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے ۔ ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں