جرائم میں واضح کمی ،شہریوں میں احساس تحفظ پیدا:ڈی پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں جرائم کی شرح میں۔۔۔
واضح کمی نے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کیا ہے ،45لاکھ کے ضلع کیلئے تین ہزار پولیس فورس محدود وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تھانوں کی سطح پر انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری خصوصی آپریشن کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے گزشتہ سال کی نسبت کرائم کا گراف نیچے آیا ہے سرگودھا میں امن وامان کاقیام یقینی بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے کرپٹ اور کام چور ملازمین کابلا امتیاز محاسبہ کرکے عام آدمی کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے بوگس مقدمات میں کسی بے گناہ کو ملوث نہیں کرنے دیا جائے گا منشیات فروشی کرنیوالے معاشرے کاناسور ہیں جن کی بیخ کنی میں معاشرے کے ہر شعبہ کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔،ضلع بھر کے افسران اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ وہ تھانے میں آنیوالے سائلین کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آئیں اور بے گناہ افراد کو مقدمات میں نہ الجھائیں انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے اور نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔