مقدمات کا ریکار ڈ خورد برد ،7تفتیشی افسروں کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)امثلاجات خورد برد کرنے اور ریکارڈ روم میں جمع نہ کروانے والے 7 تفتیشی افسروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ گلبرگ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ایس ایچ او ثنا نذیر نے مؤقف اختیار کیا کہ اے ایس آئی احمد یار سمیت دیگر سات تفتیشی افسروں کی جانب سے دوران تعیناتی زیر تفتیش مقدمات کی امثلاجات مکمل کرکے ریکارڈ روم میں جمع کروانے کی بجائے مبینہ طور پر خورد برد کر لی گئیں۔ جس سے مقدمات کی تفتیش کا عمل بھی تاخیر کا شکار ہوا۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کار روائی شروع کر دی ہے ۔