انشاء اﷲ ضلع خوشاب میں کوئی بھی معذور شخض مالی امداد سے محروم نہیں رہے گا ،ملک رضوان بھا ء
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ بار جوہر آباد کے رکن ممتاز قانون دان ملک رضوان بھاء نے کہا کہ ہے کہ ۔
ضلع خوشاب میں بیت المال کی جانب سے مالی امداد کی میرٹ پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے اصل مستحقین کا تعین ضروی ہے ، انشاء اﷲ ضلع خوشاب میں کوئی بھی معذور شخض مالی امداد سے محروم نہیں رہے گا میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ معذور افراد کے تعین کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سینیئر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کرتا ہے مستحق کی حق تلفی کا کوئی امکان باقی نہیں رہتا ۔