90لٹر شراب برآمد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
دائودخیل(نمائندہ دنیا)تھانہ دائود خیل پولیس نے ایک ملزم گرفتار کرکے 90 لٹر شراب برآمد کرلی۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی ہدایات پر شراب فروشوں کے خلاف کارروا ئی کرتے ہوئے تھانہ داود خیل نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ قلندر خان سے 90 لٹر شراب برآمد کی، ملزم کو حراست میں لیکر تھانہ داود خیل میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔