مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کا ڈی پی او کے اعزاز میں استقبالیہ
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ جرائم سے پاک مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے پولیس اورعوام کے مابین باہمی روابط تیزکرنے کی ضرورت ہے۔
انشاء اﷲ خوشاب پولیس تاجروں دکانداروں اور شہریوں کے تعاون جرائم کو جڑوں سے اکھاڑ کر ہی دم لے گی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر جوہر آباد کے تاجروں و دکانداروں سمیت معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم جب ڈی ایس پی صدر ذوالفقار حسن کے ہمراہ انجمن تاجران کے دفتر مین بازر پہنچے تو انجمن کے سر پرست اعلیٰ پروفیسر چوہدری عبدالخالق گجر، صدر محمد عثمان جنجوعہ، جنرل سیکرٹری رانا سلیم الرحمٰن، مرزا طاہر بیگ اور دیگر راہنماؤں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔