ملک آصف بھاء کا تحصیل ہسپتال نوشہرہ کا اچانک معائنہ

 ملک آصف بھاء کا تحصیل ہسپتال نوشہرہ کا اچانک معائنہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ہیلتھ کوآرڈی نیٹر وزیراعلیٰ پنجاب ملک آصف بھا اعوان ایم پی اے نے تحصیل ہسپتال نوشہرہ کا اچانک معائنہ کیا، اس دوران انہوں نے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔

 انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات اور مفت ادویات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔ معائنہ کے دوران ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹرثوبیہ جاویدملک نے انہیں ہسپتال میں دستیاب اعلاج کی سہولیات اورادویات کے بارے میں اورہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے بارے کے حوالے سے بریفنگ دی ،ملک آصف بھا نے اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب کو اپنی تجاویز بھجوانے کی یقین دہانی کروائی۔ معائنہ کے دوران ہیلتھ کونسل ہسپتال نوشہرہ کے ممبرملک اسداﷲ اعوان،حاجی جاوید نسال،ملک اقبال نسال،کونسلرحاجی یوسف مغل،ملک احتشام اعوان،ملک اقبال نسال،ملک کلیم اﷲ اعوان،چوہدری ریاض ڈوگرموجودتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں