حکومت وکلا کیخلاف انتقامی کارروائیوں سے بازرہے ،بھیرہ بار

 حکومت وکلا کیخلاف انتقامی کارروائیوں سے بازرہے ،بھیرہ بار

بھیرہ(نامہ نگار )سابق وزیراعظم کے اٹارنی چو دھری نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کے خلاف دہشتگردی کے بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کے اندراج کی تحصیل بار بھیرہ نے شدید مذمت کی ہے بار کے۔۔۔

 جنرل سیکرٹری ملک عثمان شہزاد ایڈووکیٹ سابق صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ شکیل عباس جنجوعہ اور دیگر نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور وکلاء کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے باز رہے اس کی ناقص پالیسیوں سے پورے ملک میں افراتفری مچی ہے پر امن احتجاج عوام کا حق ہے بیساکھیوں پر کھڑی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پرتشدد کارروائیوں پر اتر آئی ہے وہ وکلاء کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے باز رہے ورنہ ملک بھر میں ہونے والے وکلا کے احتجاج سے اس کا سنبھلنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں