پروٹیکشن گائیڈ ڈ وال متاثرین کو ادائیگی کروائی جائے ،نصر اللہ خان

 پروٹیکشن گائیڈ ڈ وال متاثرین کو  ادائیگی کروائی جائے ،نصر اللہ خان

موچھ (نمائندہ دنیا )انجمن کاشتکاران ضلع میانوالی کے صدر محمد نصر اللہ خان قمر نیازی نے ایک بیان میں وزیراعلی مریم نواز سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ کے شرقی کنارے بننے والے پروٹیکشن گائیڈ ڈ وال کے۔۔۔

 پہلے مرحلے والے متاثرین کو بلاتاخیر معاوضوں کی ادائیگی کے لیے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات بروئے کار لائیں انہوں نے بیان جاری رکھتے ہوئے کہ ایوارڈ ہوچکا ہے مگر متاثرین کوابھی تک قبضہ ملکیت کی بنیاد پر معاوضوں کی ادائیگی میں بلاوجہ تاخیر کی جارہی ہے جو آپ کی گڈ گورننس کے لیے سوالیہ نشان بنتی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں