ویٹرنری ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال

 ویٹرنری ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال

سلانوالی (نمائندہ دنیا ) 70لاکھ روپے کی لاگت سے ویٹرنری ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے کا انکشاف لینٹر میں کچے پتھر کی غیر معیاری بجری اور عمارت کی تعمیر میں۔۔۔

 ناقص سیمنٹ استعمال کر کے عمارت کو ریت کا گھروندہ بنانے کی کوشش اور عوامی حلقوں کا اینٹی کرپشن حکام سے فوری نوٹس لے کر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے کرپٹ آفسران اور ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سلانوالی شہر میں 70 لاکھ روپے کے حکومتی گرانٹ سے محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کی نگرانی میں ویٹنری ہسپتال کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام جاری ہے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ عمارت میں انتہائی غیر معیاری مٹیریل استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور کہا گیا ہے کہ عمارت کا لینٹر میں جو بجری استعمال کی گئی ہے وہ کچے پتھر کی انتہائی غیر معیاری ہے اور لینٹر میں بجری کے ساتھ ساتھ اینٹوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ، تعمیراتی کام میں سیمنٹ کی مقدار نہ ہونے کے برابر اور ریت کی مقدار زیادہ ہے اور تعمیراتی کام میں 7/1 کا مصالحہ استعمال کر کے عمارت کو ریت کا گھروندابنایا جا رہا ہے سلانوالی کے سماجی حلقوں نے اینٹی کرپشن میں حکام سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے کرپٹ آفیسرز اورٹھیکے دار کے خلاف فوری کاروائی کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں