ضلع میانوالی میں سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے سروے کا آغاز

 ضلع میانوالی میں سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے سروے کا آغاز

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) حکومت پنجاب کا ضلع میانوالی کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے احسن اقدام، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے زیر اہتما م ضلع میانوالی میں سیف سٹی پرا جیکٹ کے سروے کا با قاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں بریفنگ سیشن منعقد ہوا ۔اجلاس میں پنجاب سیف سٹی کے سائیٹ آفیسر عثمان مجید، سی او ضلع کو نسل و ایم سی ملک ساجد کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر سائیٹ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت ضلع میانوالی میں180جدید کیمر ے مختلف مقامات پر نصب کئے جا ئیں گے ۔ انہوں نے بتا یا کہ شہر کے مختلف چوکوں ، چوراہوں پر27کیمر ے جبکہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر16جدید کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کی ما نیٹر نگ کیلئے ایک ڈرون کیمرہ اور سمارٹ فونز بھی مہیا کیا جائیگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ما ہ اس پراجیکٹ پر کا م شروع کر دیا گیا ہے اور اگلے دوما ہ تک اسے مکمل کر لیا جا ئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں