خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ریونیو افسروں کا ماہانہ اجلاس

خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ریونیو افسروں کا ماہانہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ریونیو افسران کا ماہانہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکوکارہ، اے سی عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ کے علاوہ ضلع بھر کے ریونیو افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تینوں تحصیلوں کی ریونیو ریکوری،ایگریکلچر انکم ٹیکس، آ بیانہ، تاوان، سٹمپ ڈیوٹی اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جائے ، نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انھیں بقایا جات کی ادائیگیوں کے نوٹسسز جاری کئے جا ئیں، حکومتی واجبات کی ادائیگیاں نہ کرنے والوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں اور سرکاری واجبات کی سو فیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے ۔ اجلاس میں مختلف موضع جات کی جمع بندی کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں