3اشتہاری‘3جواری اور ناجائزاسلحہ پر ایک ملزم گرفتار
کندیاں(نمائندہ دنیا)تھانہ موسیٰ خیل پولیس نے اشتہاریوں سمیت کل 7 ملزم گرفتار کر کے 22500 روپے، پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمات درج کرلئے۔۔۔
بی کیٹیگری کے 3اشتہاری عمیر، نوید اور وارث کو گرفتار کر لیا ہے ایک اور کاروائی میں تاش جواکھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 3جواری ثنا اللہ، سلطان اکبر، خضر حیات کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم 22500روپے ، 5عدد موبائل فون برآمد کئے ۔ جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ احمد خان سے پسٹل 30بور برآمد کیا جسکا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکاملزمان کو حراست میں لیکر تھانہ موسیٰ خیل میں اسلحہ آرڈیننس اور قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔