میاں طاہر اقبال وڑائچ دوبارہ صدر نمبرداران تحصیل بھیرہ منتخب

میاں طاہر اقبال وڑائچ دوبارہ  صدر نمبرداران تحصیل بھیرہ منتخب

بھیرہ(نامہ نگار)نمبردار کونسل تحصیل بھیرہ کا اجلاس تحصیل کمپلیکس بھیرہ کے نمبردار آفس میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے نمبرداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔۔

 اجلاس میں شریک تمام نمبرداران نے تحصیل صدر حکیم میاں طاہر اقبال وڑائچ کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں آئندہ 5سال کیلئے دوبارہ صدر نمبرداران تحصیل بھیرہ منتخب کر لیا حکیم میاں طاہر اقبال وڑائچ نے اعتماد پر نمبرداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نمبرداران کے مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ‘بعد ازاں نمبرداران نے حکیم میاں طاہر اقبال وڑائچ کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے ملاقات کی اور انہیں نمبرداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں