سرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جائے ،کمشنر

سرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جائے ،کمشنر

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ کے روز ان کے کانفرنس روم میں منعقدہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور اے ڈی سی آر مہند محمود کے علاوہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں اور اے ڈی سی آرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں چاروں اضلاع میں بورڈ آف ریونیو کے انیشیٹوز ، سرکاری واجبات کی وصولی ، انتقالات فیس ، تاوان ، واٹر ریٹ کرنٹ وبقایاجات ، زرعی انکم ٹیکس ، اشٹام ڈیوٹی ، زیر التوا انتقالات ، ای رجسٹریشن ، وارثتی انتقالات ، تقسیم جائیدار کے کیسز ، کھیوٹ ایشوز، ڈیجیٹل مساوی ، پلس سسٹم ، سکنی موضع جات ، جمع بندیوں کی سکینگ ، عارضی کاشت اراضی ، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ٹیکس کی وصولی اورریونیو عدالتی کیسز کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ کمشنر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر بطور ڈسٹرکٹ کلٹر بی او جی کے اہداف پر خاص توجہ دیں۔ ریونیو افسران ماتحت ملازمین کی انسپکشن کے ساتھ عدالتی کیسز کو جلد نمٹایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جائے اور نادہندگان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں