پانی کی بہتر فراہمی،دو بٹر فلائی والوز نصب کرنے کامنصوبہ

پانی کی بہتر فراہمی،دو بٹر فلائی والوز نصب کرنے کامنصوبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر شہر میں وال کنٹرولنگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے دو بٹر فلائی والوز نصب کیے جائیں گے اور۔۔۔

 ریڈ لائن منصوبے کے کام دوران پرانی سبزی یونیورسٹی روڈ کے قریب واٹر کارپوریشن کی متاثر ہونے والی دو مین لائنوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا والوز کی تنصیب اور لائنوں کی مرمت کا کام پیر (کل)کو شروع کیا جائے گا جو اگلے تین روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔ترجمان نے کہا والوز تنصیب کرنے سے شہر بھر میں پانی کا کنٹرولنگ سسٹم مزید بہتر ہوگا جبکہ وال کنٹرولنگ سسٹم سے یونیورسٹی روڈ اور میکرو صدر پر پانی کی لائنوں میں موجود لیکیجز کا خاتمہ کیا جا سکے گا ۔وال کنٹرولنگ سسٹم سے شٹ ڈاؤن لینے اور پورے شہر کی پانی کی فراہمی بند کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی انہوں نے کہا والوز کی تنصیب کا بنیادی مقصد موسم گرما میں متعلقہ علاقوں کی پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا ہے جبکہ وال کنٹرولنگ سسٹم سے گلشن اقبال ٹاؤن جمشید ٹاؤن چنیسر ٹاؤن لیاری ٹاؤن کیماڑی ٹاؤن لیاقت آباد ٹاؤن اور ناظم آباد ٹاؤن میں پانی کی منصفانہ مساوی فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔ مرمتی کام کے باعث چنیسر ٹاؤن اور ٹاؤن جناح ٹاؤن میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی جبکہ کیماڑی کلفٹن ،صدر، گلشن ٹاؤن ،جمشید ٹاؤن ،لیاقت آباد ٹاؤن اور ناظم آباد ٹاؤن کے کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں