رقم کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات کر رہے :روبینہ شاہد

 رقم کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات کر رہے :روبینہ شاہد

قائدآباد(نمائندہ دنیا )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر روبینہ شاہد چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی آفس کی ذمہ داری سروے اور مستحق خواتین میں پوری رقم کی منتقلی کی مانیٹرنگ کرنا ہے۔۔

 انہوں نے بتایا بی آئی ایس پی قائد آباد 9000 ہزار مستحق خواتین کو ہر تین ماہ بعد 10500کی پیمنٹ کرنا ہوتی ہے اس دس کروڑ روپے کی رقم کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے بی آئی ایس پی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے خواتین کا رش پیدا ہونے کی وجہ ایچ بی ایل کنیکٹ کی طرف سے ڈیوائسز کی تعداد کی کمی ہے اس کو پورا کرنا ایچ بی ایل کنیکٹ کی ذمہ داری ہے ہم نے اعلیٰ احکام کو آگاہ کیا ہے کہ قائدآباد میں 10ڈیوائسز ایکٹیو ہونی چاہیے تا کہ کم از کم روزانہ 500 خواتین میں رقم تقسیم ہو سکے اس کے باوجود صرف ایک ڈیوائس کام کر رہی ہے جس سے بمشکل 80سے 100خواتین کو پیمنٹ ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں