پارکنگ کا نظام مزید منظم اورجامع بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر

 پارکنگ کا نظام مزید منظم اورجامع بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کہا ہے کہ فیصل آباد پارکنگ کمپنی کی سروسز کامعیار عوامی توقعات کے مطابق ہونا چاہیے ۔

،اس سلسلے میں ایسی جامع حکمت عملی وضع کریں کہ مختلف عوامی مقامات پر گاڑیوں کی پارکنگ کے حوالے سے شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف ملے ۔انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں فیصل آباد پارکنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پارکنگ کمپنی کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ایم ڈی پارکنگ کمپنی ڈاکٹر شہاب اسلم نے کمپنی کے انتظامی ومالیاتی امور سے آگاہ کیا، اس موقع پر پارکنگ کمپنی کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)ندیم ناصر نے پارکنگ کمپنی کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پارکنگ کے نظام کو شہری ضروریات کے مطابق مزید منظم اورجامع بنایا جائے ،شہر میں نئے پارکنگ پوائنٹس قائم کرنے کے لئے سروے کریں تاکہ شہریوں کو آسان ومحفوظ پارکنگ فراہم کرنے کے اقدامات میں وسعت لائی جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں