30ہزار طلبہ کوہونہار سکالر شپ دیا جائیگا:اجمل چانڈیہ

30ہزار طلبہ کوہونہار سکالر شپ دیا جائیگا:اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائیر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام سے مستحق اور ہونہار طلبہ کے درمیان مالی رکاوٹوں کو دور کرے گا۔

 یہ بات انہوں نے یو ای ٹی آڈیٹوریم کمپلیکس میں وزیر اعلیٰ ہونہار سکالر شپ اورسیشن 2024 کے طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ سکیم سے مستفید ہونے والے طلبہ کے چار سال کے تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی، پروگرام کے تحت 68ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزارطلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا، 50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے طلباء کو سکالرشپ ملے گا۔ یہ 130 ارب روپے مالیت پر مشتمل سکالر شپ پروگرام ہے ۔ طلبہ ادارے کا برانڈ ایمبیسڈر ہوتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں