پنگریو:صوفی بزرگ سیدسمن سرکارؒ کا عرس اور میلہ شروع

 پنگریو:صوفی بزرگ سیدسمن سرکارؒ کا عرس اور میلہ شروع

پنگریو(نمائندہ دنیا)سندھ کے معروف صوفی بزرگ سیدسمن سرکار ؒ کا 93واں عرس اور میلہ پنگریوکے قریب ان کی درگاہ پر شروع ہوگیا۔

 عرس اورمیلے کی سرکاری تقریبات کاافتتاح محکمہ اوقاف اورمڈہبی امورسندھ کے وزیرریاض حسین شاہ شیرازی نے محکمہ اوقاف کے افسران کے ہمراہ درگاہ پرچادرچڑھاکرکیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر اوقاف نے کہاکہ اولیاء اللہ کی درگاہیں روحانی فیوض وبرکات کامرکزہیں ، لوگ درگاہوں پرأکرذہنی اورروحانی سکون حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سندھ میں محکمہ اوقاف کی اربوں روپے کی پراپرٹی کومحفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ، اس سے قبل جو پراپرٹی کسی کے قبضے میں تھی اسے واگزار کرایاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں محکمہ اوقاف کے زیرانتظام درگاہوں پرمسائل کے حل کے لیے کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں محکمہ اوقاف کی مختلف درگاہوں پرجاری 47میں سے 43اسکیمیں رواں مالی برس مکمل ہوجائیں گی جبکہ باقی چاراسکیموں کوبھی جلدپایہ تکمیل تک پہنچایاجائیگا۔صوبائی وزیراوقاف نے کہاکہ محکمہ اوقاف میں کافی سال سے بھرتی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے محکمہ اوقاف میں ملازمین کی کمی ہے ،تاہم اب سرکاری ملازمتوں پرپابندی ختم ہوگئی ہے اس لیے اب محکمہ اوقاف میں میرٹ پربھرتی کی جائے گی جس سے محکمے میں ملازمین کی کمی ختم ہوجائے گی ۔انہوں نے کہاکہ سیدسمن سرکارکی درگاہ پرجومسائل ہیں وہ حل کیے جائیں گے ۔محکمہ اوقاف درگاہ سمن سرکار پرأٓنے والے زائرین کی سہولتوں کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے گی، محکمے کے پاس اپنے مالی وسائل نہیں ہیں ،درگاہوں پر سے جوأٓ مدنی ہوتی ہے وہ حکومت سندھ کے اکاؤنٹ میں جاتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں