تھیلسیما سنٹر بچوں میں زندگی کی امید جگائے ہوئے :حامد حمید

 تھیلسیما سنٹر بچوں میں زندگی کی امید جگائے ہوئے :حامد حمید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہلال احمر تھیلسیما سنٹر سلانوالی روڈ معصوم بچوں میں زندگی کی امید کو جگائے ہوئے ہے سینکڑوں بچوں کیلئے خون جمع کرنا۔۔

 اور باقاعدگی سے ان بچوں کو خون لگانے کا مرحلہ انتہائی مشکل ٹارگٹ ہے جس کو انتہائی احسن انداز میں پورا کرنے پر ہلال احمر تھیلسیما سنٹر کے ایگزیکٹو ممبران انتظامیہ اور تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار تھیلسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون لگانے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے سابق مسلم لیگی ایم این اے چودھری حامد حمید، نائب امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ میانوالی حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد خان ، نجی بینک کے افسروں محمد زین ، محمد تنویر سمیت دیگر مہمانان گرامی نے کیا اس موقع پر سنٹر انتظامیہ کی جانب سے سابق ایم این چودھری حامد حمید کو ادارے کی تمام معاملات بارے آگاہ کیا گیا اور چند ایک ضروریات بھی بتائی جس پر چودھری حامد حمید نے انہیں جلد از جلد پوراکرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں