مظفرگڑھ:سپیڈ بریکر کی وجہ سے حادثہ ، نوجوان جاں بحق

مظفرگڑھ:سپیڈ بریکر کی وجہ سے حادثہ ، نوجوان جاں بحق

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )سبزی منڈی کے نزدیک سپیڈ بریکر بنانے میں مبینہ غفلت کے باعث حادثہ ،موٹرسائیکل سوار 24 سالہ نوجوان جاں بحق2زخمی ہوگئے۔

واقعہ پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا نوٹس معاملہ کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ، اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا کی جاں بحق ہونے والے نوجوان کے نماز جنازہ میں شرکت کی مرحوم کے والد ماموں ویگر اہلخانہ سے تعزیت کی زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور سپیڈ بریکر میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی ، سبزی منڈی روڈ پر سپیڈ بریکر کے ڈیزائن میں مبینہ غفلت پر موٹرسائیکل سوار تین بھائی حادثہ شکار ہوگئے جن میں 24 سالہ وسیم جابحق ہوگیا جبکہ دو بھائی زخمی ہوگئے واقعہ پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے نوٹس لیکر ٹھیکیدار و دیگر ملوث اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کردئیے ، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا نے جاں بحق ہونے والے کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے والد ،اور ماموں سمیت دیگر اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے حادثہ پر اظہار افسوس کیا اور زخمی کو بہترین طبی سہولیات اور ضلعی انتظامیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،مذکورہ سپیڈ بریکر بنانے کا عمل روڈ پر ٹریفک کی تیر رفتاری کے باعث علاقہ مکینوں خصوصاََ خواتین کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں اور نشاندہی پر کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں