وفاقی وزیر امیر مقام، ایم این اے ادریس کی چیئر مین واپڈا سے ملاقات

وفاقی وزیر امیر مقام، ایم این اے  ادریس کی چیئر مین واپڈا سے ملاقات

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام اور ایم این اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی پاور ڈویژن محمد ادریس نے چیئر مین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی سے ملاقات کی۔۔۔

 اس موقع پر کوہستان میں زیر تعمیر ہائیڈرو پاور سٹیشنز، بھاشا ڈیم، دبیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور خصوصا ً داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور متاثرین داسو پاور پراجیکٹ کے مسائل، معاوضہ جات، مقامی افراد کو ملازمتیں، پیکیج میں بیواؤں کو شامل کرنے، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ چیئر مین واپڈا نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو فوری طور پر مسائل حل کرنے کے احکامات دیئے۔ امیرمقام نے کہا کہ متاثرین کو ہرقسم کی سہولیات اور معاوضہ فوری ادا کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں