ٹو بہ :انسداد ڈینگی اقدامات،ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ :انسداد ڈینگی اقدامات،ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیرِ صدارت ڈینگی سے بچا ؤکے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس۔

 ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا،جس میں ایم ایس ڈاکٹر کاشف باجوہ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم گجر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور ڈینگی فوکل پرسنز نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈاکٹر کاشف ندیم نے ڈینگی کی موجودہ صورتحال،ان ڈور آٹ ڈور ڈینگی ایکٹوٹیز اور ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں کئے جانے والے حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک رکھا جائے اور ڈور ٹو ڈور سرویلینس کی جائے ، تمام ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور اگر کسی مقام پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہو تو وہاں پر فوری سپرے کرایا جائے ۔انھوں نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی باقاعدگی سے سکریننگ کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں