رواں سال 17 لاکھ 40 ہزار ایکٹر گندم کی بوائی کا ٹارگٹ مقرر

 رواں سال 17 لاکھ 40 ہزار ایکٹر گندم کی بوائی کا ٹارگٹ مقرر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودہا ڈویژن میں امسال 17 لاکھ 40 ہزار ایکٹر گندم کی بوائی کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ۔

ضلع سرگودہا میں 5 لاکھ 20 ہزار ایکٹر ، خوشاب میں 2 لاکھ 98 ہزار ایکٹر ، میانوالی میں 4 لاکھ 79 ہزار ایکٹر اور بھکر میں میں 4 لاکھ 43 ہزار ایکٹر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈویژن کے 18 سو دیہاتوں میں 60 زراعت آفیسر اور 136 زرعی گریجویٹس گاؤں گاؤں جا کر کاشتکاروں کو بروقت گندم کی کاشت کی ترغیب دے رہے ہیں۔ ڈویڑن بھر میں یوریا کے اس وقت دو لاکھ 50 ہزار اور ڈی اے پی کے ایک لاکھ 50 ہزار بیگز موجود ہیں، رواں سیزن میں کھاد کی سپلائی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ یہ تفصیلات کمشنر جہانزیب اعوان کی زیر صدارت منعقدہ ڈویڑنل گندم مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتاء گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ زراعت کے پاس اس وقت ایک لاکھ 13 ہزار بیگ گندم کا بیج موجود ہے ۔ جبکہ کاشتکاروں کے پاس اپنا بھی بیج وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔ چاروں اضلاع میں اگلے 60 دنوں میں گندم کی بوائی کا ٹارگٹ مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کرکے عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ گندم ہمارے بنیادی فصل ہے ، کاشتکاروں کو اس جانب راغب کرنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے ۔ میگا فارمز ڈے منائے جائیں اور لیٹچرز بھی کسانوں میں تقسیم کیا جائے ۔ پورے سیزن میں کاشتکاروں کو نہری پانی کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں