جائیٹکس میں ہمیں ٹیک ڈیسٹنیشن کا نام دیا گیا:وزیر آئی ٹی

 جائیٹکس میں ہمیں ٹیک ڈیسٹنیشن کا نام دیا گیا:وزیر آئی ٹی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے دبئی میں جائیٹکس گلوبل 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شرکا، مندوبین اور کمپنیوں کو مبارکباد دی۔۔۔

 جنہوں نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط اور بین الاقوامی ٹیک لیڈرز کے ساتھ شراکت داری قائم کی۔ وزیر مملکت نے کہا ہمیں جائیٹکس میں ٹیک ڈیسٹنیشن آف دی ایئر کا نام دیا گیا، 200 سے زائد کمپنیوں، سٹارٹ اپس اور صنعت کے ماہرین کی شرکت پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور ہماری آئی ٹی انڈسٹری کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے ۔ جائیٹکس میں کامیابی سے ملکی آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کی راہ ہموار اور معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں