ضلع کوٹ ادو کو فوری فعال کیا جائے :طارق کریم ،عامر سلیم

ضلع کوٹ ادو کو فوری فعال کیا جائے :طارق کریم ،عامر سلیم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )انجمن تاجران جنوبی پنجاب اور چمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر چوہدری طارق کریم جنرل سیکرٹری میاں عامر سلیم شیخ نے ضلعی صدر محمد عثمان شیخ کے ہمراہ پریس کلب کوٹ ادو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ تاجر طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

حکومت کو تاجر طبقہ کو سہولیات اور ٹیکس کا آسان نظام متعارف کرانا چاہیے کوٹ ادو کوضلع بنا دیا گیا لیکن اسے ابھی تک مکمل طور پر فعال نہ کرنا یہاں کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے ضلع کوٹ ادو کو فوری فعال کیا جائے ڈی پی او سمیت تمام ضلعی سربراہان کا تقرر کیا جائے انہوں نے کہا کہ اسوقت عام آدمی سے لیکر تاجر طبقہ معاشی حالات کے باعث پریشان ہے حکومت وقت کو کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اچھی پالیسیاں بنانی چاہئیں،تاجر طبقہ پر ٹیکس نہ دینے کے الزامات غلط ہیں تاجر طبقہ ٹیکس دینا چاہتا ہے اور ٹیکس دے رہا ہے لیکن اس کیلئے حکومت کو آسان گوشوارے بنانے چاہیے ٹیکس کا ایسا مضبوط و مربوط نظام ہو کہ تاجر کیا ہر شخص بخوشی ٹیکس دے بیوروکریسی اور ملازمین کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہو انہوں نے کہا کہ تنظیمی دورہ پر کوٹ ادو آئے ہیں جہاں تاجر تنظیموں کا صدور اور عہدیداران سے میٹنگ کی ہے جس میں تاجروں کے مسائل معلوم کیے یہاں کا سب سے اہم مسئلہ کوٹ ادو کو ضلع کو مکمل طور پر فنکشنل اور بحال نہ کرنا ہے انجمن تاجران جنوبی پنجاب وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کرتی ہے کوٹ ادو ضلع کو مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے ڈپٹی کمشنر کا تو تقرر کر دیا گیا ہے لیکن ڈی پی او اور دیگر محکمہ جات کے دفاتر نہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں