صدرالخدمت فاؤنڈیشن امدادی سامان لے کر بیروت پہنچ گئے

صدرالخدمت فاؤنڈیشن امدادی سامان لے کر بیروت پہنچ گئے

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور نائب صدر ایئر مارشل (ر) ارشد ملک لبنان میں اسرائیل کی فضائی بمباری سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان لے کر بیروت پہنچ گئے۔

 الخدمت نے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے خوراک، کپڑے، بستر اور میڈیسن سمیت 100 ٹن امدادی سامان متاثرین جنگ تک پہنچایا۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے جامعہ اسلامیہ بیروت کے 11 سکولز میں موجود 1400 متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقم فراہم کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں