سردی سے قبل ہی صنعتی شہر کی فضا میں سموگ کے اثرات نمایاں

سردی سے قبل ہی صنعتی شہر کی فضا میں سموگ کے اثرات نمایاں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سردی شروع ہونے سے پہلے ہی صنعتی شہر کی فضا میں سموگ کے اثرات نمایاں ہونے لگے۔

 ،کھٹارا ا گاڑیاں اور دھواں اگلتی فیکٹریوں کی چمنیاں فضا کو زہر آلود کررہی ہیں، محکمہ ماحولیات کی غفلت کے باعث گزشتہ برس سردی میں فیصل آباد کا فضائی آلودگی سے متاثرہ شہروں میں پہلا نمبر رہا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سموگ کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، گزشتہ روز فضائی آلودگی سے متاثرہ شہروں میں فیصل آباد ائیر کوالٹی انڈیکس 198 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ، ماہرین کے مطابق 50پوائنٹس تک ائیر کوالٹی انڈیکس درست اور151سے 200تک ائیر کوالٹی انڈیکس ہر طرح کے افراد کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے جبکہ 201سے 300تک ائیر کوالٹی انڈیکس شدید خطرناک ہوتا ہے ۔ گزشتہ برس فیصل آباد متاثرہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا تھا کیونکہ یہاں سینکڑوں چھوٹے بڑے کارخانے ، درجنوں فیکٹریاں ، انڈسٹریل یونٹس ،400سے زائد بھٹہ جات،لاکھوں موٹرسائیکل اور گاڑیاں ہیں،فصلوں کی باقیات کو لگائی آگ بھی سموگ کا سبب بنتی ہے محکمہ ماحولیات کی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات بااثر صنعتکاروں کے سامنے گھٹنے ٹیک چکے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ افسران مبینہ نذرانے لے کر خاموش ہوجاتے ہیں ۔ معاملے بارے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے موقف دینے سے گریز کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں