سیالکوٹ : دیہات میں سیوریج ناکارہ ، ٹوٹی سڑکیں

سیالکوٹ : دیہات میں سیوریج ناکارہ ، ٹوٹی سڑکیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہر اقبال کے دیہات کی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سیوریج ناکارہ ، غلاظت کے جگہ جگہ ڈھیر ، واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی کمی اور پینے کا صاف پانی نایاب ہو گیا ۔

سیالکوٹ کے دیہات عرصہ دراز سے پسماندگی کا شکار ہیں۔ دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کا کوئی منصوبہ شروع نہیں ہو سکا ۔ سیالکوٹ کی یونین کونسل دھیرا سندھا خورد ، پراگ پور، وریو ، پڑتانوالی ، بھڑتھ ، بھوتھ ، کھروٹہ سیداں ، مراکیوال ، ہیڈ مرالہ اور دیگر علاقوں میں عرصہ دراز سے پسماندگی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ ترقیاتی کام نہ ہونے اور حکومتی اراکین اسمبلی کی جانب سے چشم پوشی کا مظاہرہ کرنے پرمکینوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ انتظامیہ بھی پسماندگی کے شکار ان علاقوں سے نظریں چرا رہی ہے  ترقیاتی کاموں کے فقدان اور انتظامیہ کی چشم پوشی سے مکین سخت اذیت کا شکار ہیں۔ ان دیہی علاقوں میں 90فیصد سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں۔کوڑا کرکٹ کی بھرماراور سیوریج تباہ حال ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور سابق حکومت خاطر خواہ ترقیاتی کام نہ کرا سکی ۔ علاقہ مکینوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور شہری مسلم لیگ(ن)کی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں