مرکزی مسلم لیگ کے تحت یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ

مرکزی مسلم لیگ کے تحت یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام پریس کلب پر شہیدحماس رہنما یحیی السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔نماز جنازہ کی امامت مفتی محمدیوسف کشمیری نے کی ۔

اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے فلک شگاف نعرے لگائے اور یحییٰ السنوار کو خراج عقیدت پیش کیا۔جنازہ کے موقع سے کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ،رہنمامفتی محمدیوسف کشمیری ،نائب صدرانجینئر نعمان علی ،مہدی اسحاق،جوائنٹ سیکرٹری فیصل علی بلوچ اور مسلم یوتھ لیگ سندھ کے صدربلال چیمہ سمیت دیگررہنماؤں نے خطاب کیا۔جنازہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہاکہ اہل غزہ اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، اور فلسطینی قیادت قربانیوں میں سر فہرست ہے ۔ اسرائیلی سربریت پر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، جبکہ اقوام متحدہ بھی کوئی مؤثر کردار ادا نہیں کر رہا۔ غزہ کے لوگوں نے دلیری کی مثال قائم کی ہے ۔ مرکزی مسلم لیگ ہر پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ان کا کہناتھاکہ اسرائیل فلسطینی ماؤں، بہنوں اور بچوں کے خون کاپیاسا بن چکا ہے ۔ اب تک اسرائیل 45 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے ۔ لیکن اقوام متحدہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش ہے ۔ پوری دنیا اس صورتحال پر تماشائی بنی ہوئی ہے ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ اے پی سی کی تجاویز پر عمل درآمد کرے اور مسئلہ فلسطین پر عملی کردار ادا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں