گرین بیلٹس کی تزئین وبحالی کا کام زوروشور سے جاری

گرین بیلٹس کی تزئین وبحالی کا کام زوروشور سے جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تحصیل صدر میں گرین بیلٹس کی تزئین وبحالی کا کام زوروشور سے جاری ہے ۔

۔اسسٹنٹ کمشنر صدررنگزیب گورایہ نے مختلف شاہرات کا دورہ کیااور گرین بیلٹس کی تیاری کے کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس میں نئے سایہ دار درختوں کے ساتھ دلکش پھول دار پودے لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جاذب نظر ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے جس کے لئے گرین بیلٹس کی تزئین وبحالی کے علاوہ صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں