ریسرچ ہسپتال رائیونڈ میں بریسٹ کینسر بارے آگاہی واک

 ریسرچ ہسپتال رائیونڈ میں بریسٹ کینسر بارے آگاہی واک

لاہور(سٹاف رپورٹر)کینسر کیئر ریسرچ ہسپتال رائیونڈ میں بریسٹ کینسر سے آگاہی اور جدید طریقہ علاج پر ایک سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیاض جو کینسر کیئر ہسپتال کے بورڈ ممبر اور ملک کے معروف انٹروینشن ریڈیالوجسٹ نے لاہور سمیت دیگر شہروں سے آئے ہوئے ڈاکٹروں اور میڈیکل کے طلبہ اور طالبات کو لائف کیسز کے ساتھ طریقہ علاج کے بارے میں آگاہی دی جس میں خاص طور پر مریض کو آپریشن اور بے ہوش کیے بغیر مائیکرو ویو کے ذریعے کینسر کی گلٹی کو نکال دیا جاتا ہے ڈاکٹر فیاض نے بتایا کہ کینسر ہسپتال اب تک ملک بھر میں 450 کیمپ لگا کر 65 ہزار سکریننگ ٹیسٹ کر چکا ہے ،اس موقع پر بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے واک بھی کی گئی، ایکٹنگ چیئر پرسن ڈاکٹر نبیلہ شامی نے ایگزیبیشن حال کا افتتاح کیا، اس پروگرام میں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وسیم ،ڈاکٹر ریاض الدین، ڈاکٹر شاہد رسول، ڈاکٹر ظفر سمیت دیگر شعبہ جات کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں