نوشہرہ :قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

نوشہرہ :قائد اعظم ڈویژنل پبلک  سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر کی زیر صدارت تحصیل آفس میں منعقد ہوا۔۔۔

جس میں سکول کے معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سکول کے لئے فرنیچر، سولر سسٹم ،کینٹین کی تعمیر، سٹیشنری اور فرنیچر کی خریداری سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا، سکول کے نظم و ضبط کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر مشاورت ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول نوشہرہ ورکاں میں فروغ تعلیم کے لئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ،سکول کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں