حکومتی غفلت نے کاشتکاروں کو دیوالیہ کردیا :ذوالفقار اعوان

حکومتی غفلت نے کاشتکاروں کو دیوالیہ کردیا :ذوالفقار اعوان

وہاڑی(نمائندہ دنیا )مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی غفلت نے کاشتکاروں کو دیوالیہ کردیا ہے 2800 روپے من گندم خرید کر گندم بیج 7000 روپے من فروخت کیا جارہا ہے زرعی اجناس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ملک میں معاشی بحران کا لاوا پھٹنے کے قریب ہے۔

 اب ہم فیصلہ کن تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں 21 اکتوبر کو ضلع وہاڑی میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے ہڑتال میں متعدد اضلاع کے کاشتکار بھی قافلوں کے ساتھ شامل ہوں گے اسکے بعد پورا پنجاب اور دیگر صوبوں سے نمائندگی حاصل کرکے تخت لاہور کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ کریں گے اب حکومت اور واپڈا کی بدمعاشی ختم کرنے اور اپنے جائز مطالبات کو پورا کروانے کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبدالغفور بھٹی،چودھریشفیق،رمضان نمبردار،محمدحنیف،عابد علی،ڈاکٹر حسن چیمہ،کلیم مشتاق،انور سجاد،اقبال وصلی،نذیر احمد،چودھری یاسین اور دیگر موجود تھے مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے مزید کہا کہ واپڈا حکام کی دانستہ غنڈہ گردی ضلع بھر ٹیوب ویل کاشتکاروں کے ٹرانسفارمر اتار لئے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ضلع بھر کے کاشتکاروں کو بغیر نوٹس جاری کیے واپڈا حکام نے بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے زمینداروں کے ٹرانسفارمر اتار دیے جس کے باعث کاشتکاروں کے ٹیوب ویل کنکشن منقطع ہوگئے ٹیوب ویل بندش سے لاکھوں ایکڑ پر کاشتکاروں کی فصل تباہ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہم واپڈا کے کرنٹ بل ادا کرچکے ہیں جبکہ ہمارے ذمہ کوئی واجبات بھی نہیں ہیں جبکہ عرصہ دراز سے بلوں میں ڈیفڈ رقم جو بھی کاشتکاروں کے بلوں میں اضافی ڈالی گئی تھی کو بنیاد بناکر ہمارے ٹرانسفارمر کو غیر قانونی طور پر اتارا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں