نا جائز منافع خوروں کا محاسبہ کیا جا رہا :ڈی سی سیالکوٹ

 نا جائز منافع خوروں کا محاسبہ کیا جا رہا :ڈی سی سیالکوٹ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں نا جائز منافع خوروں کا سختی سے محاسبہ جاری ہے۔۔۔

 رواں ماہ کے دوران اب تک مجموعی طور پر 1ہزار152دکانداروں کو گراں فروشی کی پاداش میں 63لاکھ5ہزار رو پے جرمانہ کیا گیا ہے 68,ناجائز منافع خوروں کو موقع پر گرفتار ، 36 دکانوں کوسر بمہر اور4دکانداروں کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا جبکہ مجموعی پور پر پرائس مجسٹریٹس نے 14ہزار 65 انسپکشنز کیں، یہ بات انہوں نے ضلع سیالکوٹ میں ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشی کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لینے کے دوران بتائی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز، اسسٹنٹ کمشنر سمیت تمام پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس چھٹی کے روز بھی اپنے علاقوں میں پرائس چیکنگ کریں اور قیمت ایپ ، سپیشل پرانچ کے علاوہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ان کی معیار اور مقدار کی بھی مانیٹرنگ کی جائے اور ملاوٹ خوروں اور ناپ تول میں ہیرا پھیری کرنے والوں کے ساتھ کوئی رورعایت نہ بھرتی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حدود میں واقع میرج ہالز اور مارکیز کا بھی دورہ کریں اور ون ڈش پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تنوروں روٹی اور بریڈ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تنوروں اور بیکریوں کی بھی ریگولر انسپکشن کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں