کھاد کی قلت ، گندم کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ

کھاد  کی قلت  ، گندم  کی کاشت  متاثر  ہونے  کا خدشہ

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں کھاد کی ڈیمانڈ اور سپلائی کا توازن پیدا کرنے کیلئے اٹھائے گئے ابتدائی اقدامات بے سود دکھائی دینے لگے۔۔

 جس کے باعث گندم کی کاشت کا عمل متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ فصل ربیع کی ڈیمانڈ کے مطابق گزشتہ تیس ایام کے دوران سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کی مارکیٹوں میں بھجوائی گئی کھاد کے شارٹ فال کی صورتحال باعث تشویش بتائی جاتی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے گندم کی بوائی کے حوالے سے ابتدائی طور پر بیس فیصد سٹاک الگ سے رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے اس کے باوجود کھلی مارکیٹوں میں کاشتکاروں کو مہنگے داموں کھاد فروخت کئے جانے کی نہ صرف شکایات موصول ہورہی ہیں بلکہ خفیہ چیکنگ کے دوران سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آرہی ہیں، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ کھاد کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے ناقص منصوبہ بندی گندم کی کاشت پر انتہائی منفی اثر ڈال سکتی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ متذکرہ صورتحال پرایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت کو ذمہ داروں کیخلاف بھی سخت ایکشن لے کر روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی رپورٹ ارسال کرنے کا کہا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں