گجرات میں صفائی کا نظام جی ڈبلیو ایم سی کے حوالے

گجرات میں صفائی کا نظام جی ڈبلیو ایم سی کے حوالے

گجرات (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اعلان کیا ہے کہ ضلع گجرات میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نظام گوجرانوالہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کیا جا رہا ہے تاکہ میونسپل سروسز کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔۔۔

 اس سلسلے میں GWMC اس نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے آؤٹ سورس کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جی ڈبلیو ایم سی اور میونسپل کمیٹی گجرات کے درمیان معاہدہ مکمل ہو چکا ہے جس کے تحت پرانے ملازمین کے ساتھ ساتھ نئے ورکرز کی بھرتی کی جائے گی تاکہ صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم، سی او میونسپل کارپوریشن گجرات خالق داد گاڑا اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنے کیلئے صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ۔ اس معاہدے کے تحت سینٹری ورکرز کی بھرتی اور مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ شہر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں