حراست میں لئے گئے پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کر دئیے گئے

 حراست میں لئے گئے پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کر دئیے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مقامی عدالت کی جانب سے ایک رو ز قبل احتجاج کے موقع پر پولیس حراست میں لئے گئے پی ٹی آئی عہدیداران و کارکنوں کو ضمانتوں پر رہا کر دیا گیا۔۔

ڈویژنل صدر ائی ایل ایف سجاد حیدر گوندل ایڈووکیٹ ،آصف بلال نتھوکہ ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کارکنان اور ٹریڈ ونگ کے صدر مہر محسن آرائیں سمیت پی ٹی آئی کے دیگر ورکرز کی ضمانتوں کیلئے درخواست دائر کی تھی جس پر مختصر سماعت کے بعد فاضل عدالت نے انہیں رہا کر دیا، رہائی کے موقع پر کارکنو ں نے وکٹری کا نشان بنا یا اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں