خود احتسابی سے معاشرے میں امن ہوگا :اجمل قا دری

خود احتسابی سے معاشرے میں امن ہوگا :اجمل قا دری

راہوالی(نمائندہ دنیا )صحابہ اکرام نے اپنی زندگیوں میں خود احتسابی کا مظاہرہ کیا جبکہ یہ سنت نبوی ؐ بھی ہے ایسے لوگ جو خود احتسابی کرتے ہیں وہ دنیا و آخرت میں بھی کامیاب ہوتے ہیں۔۔۔

 ہم سب کو چاہیے کہ خود احتسابی کریں احتساب کرنے سے معاشرے میں امن و سکون پیدا ہوتا ہے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ والدین بھی اپنے بچوں کا احتساب کریں اور یہ بچوں کی بہترین تربیت کا ذریعہ بھی ہے ۔ علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت معاشرے میں بگاڑ پایا جاتا ہے اس لیے خود احتسابی کا عمل ضروری ہے انہوں نے کہا جو انسان دنیا میں خود اپنا حساب کرتا ہے اسکا قیامت کے روز حساب آسان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ملک میں خود احتسابی کا نعرہ تو لگایا گیا مگر اس پر عمل نہ ہوسکا جس سے معاشرے میں بگاڑ اور حالات قابو سے باہر ہیں خود احتسابی کا عمل کرنے سے ہی معاشرہ میں امن و سکون پیدا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں